Urdu Machine Translation Issues & Solutions اردو مشینی ترجمہ &#160, ISBN: 9788192819655
Urdu Machine Translation Issues & Solutions اردو مشینی ترجمہ  
  • By (author) Siddique Abu Mazhar Khalid

Available for Order

HKD $236.00

within 14 to 24 business days
Brief Description

ہم ایک ترقی یافتہ دور میں جی رہے ہیں۔ تکنیکی ایجادات نے ہماری زندگیوں کو یکسر بدل دیا ہے۔ نئی ٹکنالوجیوں نے انسانی طرز حیات کے ہر گوشے پر اپنا اثر ڈالا ہے ۔ در حقیقت ، ٹکنالوجی کے بغیر زندگی کا تصور تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ دنیا بھر میں تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی شکل میں ٹکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے۔ نتیجتاً ٹکنالوجی ہماری ثقافت اور روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گئی ہے۔ اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ نے ہمارے بات کرنے کے طریقے کو بھی یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ ای میل ، بلاگز ، اور فوری پیغام رسانی کے ذرائع نے ہمارے ابلاغ کے ساتھ ساتھ لسانیات پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔




دودہوں قبل یہ اندازہ لگایا جاتا تھا کہ ٹکنالوجی کی بنیاد انگریزی زبان ہے اور دیگر زبانیں چونکہ اس دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں تو شاید وہ متروک ہوجائیں ۔ لیکن لینگویج انڈسٹری میں بڑھتی ترقیات نے اس اندیشے کو ختم کردیا ہے۔ اب ایک مادری زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہ جاننے والا شخص بھی نہ صرف اسمارٹ فون اور کمپیوٹر جیسے آلات کو استعمال کرسکتا ہے بلکہ ان آلات کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی زبان کے جاننے والے شخص سے بات چیت کرسکتا ہے اور اپنا مافی الضمیر ادا کرسکتا ہے۔ یہ سب کچھ لسانیات اور ٹکنالوجی کے ایک دوسرے سے مربوط ہونے کی بنا پر ہو پایا ہے۔ اس امتزاج نے علم کے ایک نئے میدان اور نئی ٹکنالوجی 'مشینی ترجمہ' کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔




مشینی ترجمہ کا تعلق اطلاتی لسانیات سے ہے ۔ ایک قدرتی زبان کے تحریری یا تقریری متن کو دوسری قدرتی زبان میں ترجمہ کرنے کے لئے ، کمپیوٹر یا سافٹ ویر کا استعمال مشینی ترجمہ کہلاتا ہے ۔مشینی ترجمہ کے ذریعہ ترجمے کا بنیادی مقصد پورا ہوتا ہے یعنی ایک زبان میں موجود معلومات کو دوسری زبان میں پیش کیا جائے ۔ علاوہ ازیں اس میں انسانی محنت کا عنصر بہت کم ہوجاتا ہے ۔ بڑی مقدار میں مواد کو نہایت تیز رفتاری کے ساتھ دوسری زبانوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ اس اہم ترقی نے میدان ترجمہ پربہت زبردست اثرات ڈالا ہے ۔ ترجمہ میں مشینوں کے استعمال سے ترجمہ آسان ہو گیا اور ترجمہ کی رفتار میں اضافہ ہوا ۔ تاہم دیگر زبانوں کے مقابلے اُردو میں اس میدان میں خاطر خواہ کام نہیں ہو ا۔ اُردو زبان میں ٹکنالوجی کا استعمال نہ صرف کم ہے بلکہ لسانیاتی سطح پر مشینی ترجمہ کے تناظر میں ان کے مسائل کی شناخت اور ان کے حل کا کام بھی کافی سست رفتار ہے۔
show more


Book Details
Publisher:
Lightning Source Inc
Binding:
Paperback
Date of Pub.:
Sep 30, 2021
Edition:
-
Language:
-
ISBN:
9788192819655
Dimensions:
-
Weights:
213.19g
Contact Us
Contact Person
Ms. Annie Chau
Email Address
annie.chau@apbookshop.com
Fax No.
+852 2391-7430
Office Hours
Mon to Fri: 9am to 6pm
Sat, Sun and Public Holidays: Closed
General Enquiry
Urdu Machine Translation Issues & Solutions اردو مشینی ترجمہ &#160, ISBN: 9788192819655  
This site use cookies. By continuing to browse this site you are agreeing to our use of cookies.